عید الاضحیٰ اور محرم الحرام کے اجتماعات کے دوران کورونا کیس بڑھ سکتے ہیں:فیاض الحسن

  عید الاضحیٰ اور محرم الحرام کے اجتماعات کے دوران کورونا کیس بڑھ سکتے ...

  

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عید الاضحٰی اور محرم الحرام کے اجتماعات کے دوران پنجاب میں کورونا کیسز بڑھ سکتے ہیں۔ اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کورونا وبا کے تدارک کے حوالے سے پنجاب حکومت ایک طویل مدتی جامع پالیسی پر عمل پیرا ہے، روزانہ ٹیسٹنگ کے نتائج کی بنیاد پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نہایت مثبت اثرات سامنے آئے ہیں۔ عید الاضحٰی اور محرم الحرام کے اجتماعات کے دوران پنجاب میں کرونا کیسز بڑھ سکتے ہیں، ایکسپو سینٹر فیلڈ ہسپتال کو محرم الحرام کے بعد تک پنجاب حکومت کے تحت رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فیلڈ ہسپتال کو رکھنے یا واپس کرنے کا فیصلہ محرم الحرام کے بعد صورتحال کا جائزہ لے کر کیا جائے گا۔ فیلڈ ہسپتال صرف احتیاطی طور پر کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لئے تیار رکھا جائے گا۔

فیاض الحسن

مزید :

صفحہ اول -