علی زیدی نے عزیر کے ساتھی حبیب جان کی انکشافات پر مبنی ویڈیوز جاری کردی،پیپلز پارٹی پر سنگین الزامات

  علی زیدی نے عزیر کے ساتھی حبیب جان کی انکشافات پر مبنی ویڈیوز جاری ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر علی زیدی نے حبیب جان کے عزیر بلوچ اور پیپلز پارٹی سے تعلقات پر مبنی ویڈیو جاری کر دی۔ ا نہو ں نے کہا جرم و سیاست ایک دوسرے کیساتھ چل پڑے ہیں، حبیب جان نے آصف زرداری اور قادر پٹیل کو بے نقاب کر دیا۔ عزیر بلوچ کے قریبی ساتھی حبیب جان بلوچ نے انکشافات پر مبنی ویڈیو میں کہا ہے کہ 2012 ء کے آپریشن کے بعد پیپلزپارٹی نے عزیر بلوچ سے دوبارہ رابطہ کیا، عزیر بلوچ پھر پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے، قائم علی شاہ، شرمیلا فاروقی، فریال تالپور، عزیز بلوچ کے پاس گئے، آصف زرداری سے عزیر بلوچ کی ملاقات ہوئی تھی۔ حبیب جان بلوچ کا کہنا تھا حکومت جب خطرے میں آئی تو عزیر بلوچ سے تعلقات ختم ہوئے، وزارت داخلہ رحمان ملک کی صورت میں عزیر بلوچ کے دروازے پر رہتی تھی، اویس مظفر کے آنے سے جھگڑے کی بنیاد شروع ہوئی، ایک گروپ کراچی میں آئی جی سندھ تک کا تبادلہ کرتا تھا، آصف زرداری کی خواہش تھی اویس مظفر لیاری سے الیکشن لڑیں۔وفاقی وزیر علی زیدی نے نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی کو ایکسپوز کرنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگائیں گے، کرمنلز کو سزا ہر صورت میں ملنی چاہیے، چیف جسٹس سے درخواست ہے وہ عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی پر از خود نوٹس لیں، پیپلزپارٹی والے پارلیمنٹ میں خوب گرجتے ہیں، جب قانون کے شکنجے میں آتے ہیں تو بولتی بند ہو جائیگی۔ قانون حرکت میں آچکا، سب اس جنگ میں میرا ساتھ دیں، لوگوں سے گھر خالی کرا کر بلاول ہاؤس بنائے گئے، مافیا، ڈان، جرائم پیشہ افراد بڑے عہدوں پر بیٹھے ہیں، ان لوگوں کو انصاف ملنا چاہیے جن کیساتھ مافیا، ڈان نے زیادتیاں کیں، جے آئی ٹی رپورٹس میرے پاس 2 یا 3 دن سے نہیں آئیں، 3 سال سے چیخ رہا ہوں، سزا اور جزا اللہ کا قانون ہے، مجرموں کوسزا ملنی چاہیے، مجرم ایوانوں میں بیٹھ کر بجٹ پر تقاریر کرتے ہیں، یہ تو سزا کے مستحق ہیں۔

حبیب جان ویڈیو

مزید :

صفحہ اول -