شاہ محمود پر الزام تراشی، پی ٹی آئی ایم این اے احمد حسین ڈیہڑ کو شوکاز نوٹس
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ کو پارٹی کے نائب چیئرمین اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر الزامات لگانا مہنگا پڑ گیا۔پی ٹی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے نظم وضبط اور احتساب نے ملتان سے منتخب ایم این اے کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے ایک انٹرویو میں شاہ محمود قریشی پر الزامات لگائے ہیں، یہ رویہ پارٹی کی پالیسی اور آئین کیخلاف ہے، اسلئے آپ 15 جولائی کو سب کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر وضاحت کریں۔دوسری جانب احمد حسین ڈیہر کا کہنا ہے کہ انہیں ابھی تک کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، اگر نوٹس ملا تو کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر اپنا مؤقف بیان کروں گا۔ انہوں نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں ایسی کوئی بات نہیں کی جو پارٹی ڈسپلن کیخلاف ہو۔
احمد حسین ڈیہڑ