ایتھوپیا نے بھی پاکستانی پائلٹس کو طیارے اڑانے سے روک دیا

  ایتھوپیا نے بھی پاکستانی پائلٹس کو طیارے اڑانے سے روک دیا

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ایتھوپیا نے بھی پاکستانی پائلٹس کو طیارے اڑانے سے منع کردیا۔ ذرائع کے مطابق ایتھوپیا کی جانب سے پا کستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو خط لکھا گیا ہے جس کے ذریعے پاکستانی پائلٹس کو طیارے اڑانے سے روکنے سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔ ایتھو پیا کی حکومت نے پاکستانی پائلٹس کو لائسنسوں کی تصدیق کرانے کی ہدا یت کی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ایتھوپیا میں کام کر نیو ا لے پاکستانی پائلٹس کے لائسنسوں کی تصدیق کی جائے اور بتایا جائے پی آئی اے کے کن پائلٹس کے لائسنس جعلی ہیں۔

ایتھوپیا

مزید :

صفحہ اول -