پی آئی اے نے متحدہ عرب امارات کے لئے فضائی آپریشن بحال کردیا

  پی آئی اے نے متحدہ عرب امارات کے لئے فضائی آپریشن بحال کردیا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے لئے پی آئی اے کا فضائی آپریشن بحال ہوگیا۔ پی آئی اے مسافروں کو روانگی کے 96 گھنٹوں کے اندر مختص کردہ لیباریٹری سے کرونا ٹیسٹ کروانا لازم ہوگا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان سے دبئی، شارجہ، ابوظہبی اور العین کے لئے پروازیں روانہ ہو رہی ہیں، تمام مسافروں کو کورونا وائرس کی منفی رپورٹ بورڈنگ کے وقت پیش کرنا ہوگی، مسافروں کو دبئی اتھارٹی کی جانب سے سفر کے لئے کلیئرنس سرٹیفکیٹ کا حصول بھی لازم ہے۔ترجمان کے مطابق یو اے ای کیلئے سفر کے خواہشمند آن لائن اپلائی کر لئے مطلوبہ اجازت نامہ حاصل کر سکتے ہیں، متحدہ عرب امارات پہنچنے سے پہلے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم بھی پر کرنا لازم ہے۔

فضائی آپریشن

مزید :

صفحہ اول -