پنجاب حکومت کا جیلوں میں ملٹی سٹوری بیرکس بنانے کا فیصلہ

  پنجاب حکومت کا جیلوں میں ملٹی سٹوری بیرکس بنانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن) لاہور کی دو جیلوں کیمپ جیل اور سینٹرل جیل کوٹ لکھپت سمیت صوبے بھر کی بارہ جیلوں میں ضرورت سے زائد قیدیوں کی رکھے جانے کی وجہ سے پنجاب حکومت نے 20کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے پنجاب بھر کی جیلوں میں ملٹی سٹوری بیرکس بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں محکمہ خزانہ پنجاب نے کیمپ جیل لاہور اور سنٹرل جیل کوٹ لکھپت پر تین تین منزلہ بیرکس تعمیر کرنے کے لئے محکمہ جیل خانہ جات کو پانچ کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردئیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ جیلوں پر ملٹی سٹوری بیرکس بنانے کا منصوبہ 3 سالوں میں مکمل کیا جائے گا۔ جیلوں میں ضرورت سے زائد 23 ہزار سے زائد قیدی موجود ہیں۔ قیدیوں کو سہولتیں فراہم کرنے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب نے اس منصوبے کی فوری منظوری دے دی ہے۔ لاہور کی دونوں جیلوں کی ملٹی سٹوری بیرکس بنانے کا کام آئند چند روز میں شروع کردیا جائے گا۔
ملٹی سٹوری بیرکس

مزید :

صفحہ اول -