پی آئی اے،141سیرین اور 10ایئر بلیو کے 9پائلٹس گراؤنڈ کر دیئے ،سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع

پی آئی اے،141سیرین اور 10ایئر بلیو کے 9پائلٹس گراؤنڈ کر دیئے ،سپریم کورٹ میں ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) میں پائلٹس کے جعلی لائسنس اور ڈگریوں کے معاملے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ہے۔یاد رہے کہ 25 جون کو سماعت کے دوران چیف جسٹس،جسٹس گلزار احمد نے پائلٹس کے جعلی لائسنسز کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی سول ایوی ایشن سے 2 ہفتے میں جواب طلب کیا تھا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرواتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے کے 450 پائلٹس ہیں۔ پی آئی اے سمیت نجی ایئر لائنز کے 1934 پائلٹس کولائسنس جاری کئے۔ 16 مشتبہ ڈگری والے پائلٹس میں سے 8 کومعطل کیاگیا۔ انکوائری بورڈنے 262 پائلٹس کے مشتبہ لائسنس کی نشاندہی کی۔ جعلی لائسنس والے پائلٹس نے امتحان میں حصہ نہیں لیاتھا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق 54 پائلٹس کے لائسنس معطل کر کے دوبارہ تصدیق کی جارہی ہے۔ پی آئی اے 141، سیرین 10 اور ایئر بلیو کے 9 پائلٹس گراؤنڈ کیے۔ رپورٹ کے مطابق ایئرلائنز کے علاوہ 102 دیگر پائلٹس گراؤنڈ کیے گئے، وفاق کو 54 میں سے 28 پائلٹس کے لائسنس منسوخ کرنے کی سمری ارسال کی گئی، 208 مشتبہ لائسنس والے پائلٹس میں سے 34 کومعطلی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

رپورٹ

مزید :

صفحہ اول -