عیدالاضحیٰ کی آمد آمد،لاہور میں 14مویشی منڈیاں نہ لگ سکیں

عیدالاضحیٰ کی آمد آمد،لاہور میں 14مویشی منڈیاں نہ لگ سکیں

  

لاہور (آن لائن) عید الاضحی کے حوالے سے صوبائی دارالحکومت لاہور کے دیہی علاقوں میں قائم کی جانے والی 14 مویشی منڈیاں توفعال نہ ہوسکی۔ لیکن قربانی کے جانوروں کا کاروبار کرنے والے بیوپاری پابندی کے باوجود شہر میں داخل ہوگئے اور انہوں نے شہر بھر کے مختلف علاقوں میں منی مویشی منڈیاں قائم کرنے کے ساتھ ساتھ قربانی کے جانوروں کے ہمراہ شہر کی سڑکوں پر مٹرگشت شروع کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ قربانی کے جانوروں ک بیوپاری شہر میں داخل ہونے کے بعد انہیں جہاں کہیں خالی پلاٹ میسر آتا ہے بیوپاری وہیں پر قربانی کے جانوروں کی مویشی منڈیاں لگا رہے ہیں اور ان منڈیوں سے قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ ایک سروے کے مطابق قربانی کے جانوروں کے بیوپاری کرونا وائرس کے ایس او پیز کو نظر انداز کرتے ہوئے روزانہ شام 4 بجے جانوروں کے ہمراہ شہر کی سڑکوں پر مٹر گشت کرتے نظر آ رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے ضلعی حکومت لاہور کا شہر کی حدود سے دس سے 45 کلو میٹر باہر دیہی علاقوں میں 14 مویشی منڈیاں لگانے کا منصوبہ فلاپ ہو کر رہ گیا ہے۔

منڈی

مزید :

صفحہ اول -