اسد عمر کا بڑا اعلان،شہرقائد میں آج سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم
کراچی (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر اسد عمر نے کراچی میں آج سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کیلئے فرنس آئل اور گیس کی سپلائی بڑھا دی، بجلی بحران میں غلطی کس کی تھی، نیپرا فیصلہ کرے گا۔اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا بجلی کی فراہمی میں ہر سال بتدریج اضافہ کیا جائیگا، کراچی میں آئندہ سال 18 فیصد بجلی کا اضافہ کیا جائیگا، نیپرا کراچی میں لوڈشیڈنگ پر 4، 3 دن میں رپورٹ جاری کر دے گا، نیپرا کراچی لوڈشیڈنگ سے متعلق فیصلہ کرے، حکومت عملدرآمد کیلئے تیار ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کے الیکٹرک کیساتھ معاہدہ پی ٹی آئی کی حکومت نے نہیں کیا، کے الیکٹرک کو گیس کی فراہمی بڑھا کر 290 ملین کیوبک فٹ کی جا رہی ہے، کے الیکٹرک کو فرنس آئل کی فراہمی بھی بڑھا دی، بن قاسم پاور پلانٹ کو فرنس آئل پر چلایا جا سکتا ہے، کے الیکٹرک کو مستقبل کیلئے منصو بہ بندی کرنا پڑے گی، کراچی کے تین چوتھائی حصے کو مسلسل بجلی فراہم کی جائیگی۔اسد عمر نے مزید کہا 2021 ء کی گرمیوں سے پہلے 550 میگاواٹ اضافی بجلی کراچی کے پاس ہوگی، 2 سال بعد کراچی کو بجلی کی اضافی فراہمی 1350 میگاواٹ ہو جائیگی۔
اسد عمر