فورٹ منرو میں زرتاج گل کی گاڑی پر پتھراؤ،واپس جاؤ کے نعرے

  فورٹ منرو میں زرتاج گل کی گاڑی پر پتھراؤ،واپس جاؤ کے نعرے

  

ڈیرہ غازی خان (این این آئی)وزیرِ مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی ڈیرہ غازی خان کے علاقے فورٹ منرو بازار آمد کے موقع پر کچھ لوگوں کی جانب سے ان کی گاڑی پر پتھراؤ کیا گیا اور ان کے خلاف واپس جاؤ، یہاں نہ آؤ کے نعرے بھی لگائے گئے۔اس ضمن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں نے میری گاڑی پر پتھراؤ کیا، اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والی نہیں۔انہوں نے کہا کہ میرا مقابلہ جاگیرادارنہ نظام سے ہے، شکست ان کا مقدر رہے گی۔وزیرِ مملکت نے کہا کہ اپنے حلقے فورٹ منرو میں کئی ترقیاتی سکیمیں شروع کرائی ہیں، مخالفین کو عوام کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی۔زرتاج گل نے الزام عائد کیا ہے کہ اویس لغاری نے اپنے علاقے میں مجھ پر حملہ کرانے کی کوشش کی،وہ معصوم لوگوں کو آگے کرتے ہیں۔

زرتاج گل

مزید :

صفحہ اول -