شہباز شریف آپ مافیاز کا حصہ ہیں، ڈاکٹر شہباز گل

شہباز شریف آپ مافیاز کا حصہ ہیں، ڈاکٹر شہباز گل

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ شہبابز شریف آپ مافیاز کا حصہ ہیں اور مافیاز کو آپ کی آشیر باد حاصل ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کی طرف سے دیئے گئے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ شفاف تحقیقات کروانا اور تحقیقاتی رپورٹ عوام کے سامنے رکھنا جگر والوں کا خاصا ہے۔ یہ حوصلہ اور جگر صرف عمران خان کے پاس ہے۔بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے مافیاز کو انجام تک پہنچانے کا عزم کیا ہوا ہے، یہ ظرف اور حوصلہ آپ میں نہ کبھی تھا نہ ہوگا۔ مافیاز کا آپ حصہ ہیں اور مافیاز کو اپکی آشیر باد حاصل ہے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ مافیاز پر ہاتھ ڈالنے سے آپکا شور مچانا سمجھ آ رہا ہے۔ مافیاز کیلئے آپ کا تڑپنا دیکھ کر واضح ہے کہ دال نہیں پوری دیگ کالی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹویٹر کے ممبر سے اتر کر عوام کو اپنے کرپشن کے کیسسز کی تفصیلات دیں، لگے ہاتھوں پلیٹ لیٹس کی تازہ ترین تعداد بھی بتا دیں۔

ڈاکٹر شہباز گل

مزید :

صفحہ اول -