کشمیر اور فلسطین میں بوسنیا جیسی تاریخ نہ دہرائی جائے،شاہ محمود قریشی

کشمیر اور فلسطین میں بوسنیا جیسی تاریخ نہ دہرائی جائے،شاہ محمود قریشی

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دنیا پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں بوسنیا کے مسلمانوں کے قتل عام جیسی تاریخ نہ دہرائی جائے۔ہفتہ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ رواں ماہ سربرنیکا کے قتل عام کو 25 سال ہو گئے ہیں۔ جب بوسینیا کے 8 ہزار سے زائد مسلمانوں کو قتل اور 20 ہزار سے زائد لوگوں کی نسل کشی کی گئی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ Serbrenica کے قتل عام جیسا ہے۔

شاہ محمود قریشی

مزید :

صفحہ اول -