بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن میں کورونا کی تشخیص،ہسپتال منتقل
دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد وہ ممبئی کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔امیتابھ بچن نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد گھر والوں اور سٹاف کے بھی ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔انہوں نے اپیل کی ہے کہ گزشتہ 10 روز میں مجھ سے رابطے میں رہنے والے تمام افراد اپنا کورونا ٹیسٹ کرائیں۔بالی وڈ اسٹار کورونا کی تشخیص کے بعد ممبئی کی ناناوتی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ہسپتال ذرائع کے مطابق امیتابھ بچن کو آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے اور ان کی حالت تسلی بخش ہے۔دوسری جانب بالی وڈ اسٹار کے کورونا میں مبتلا ہونے پر فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور مداحوں نے ان کی جلد صحتیابی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
امیتابھ بچن