25 منٹ میں کورونا کا ٹیسٹ اور نتیجہ فراہم کرنیوالی جاپانی کٹ تیار

25 منٹ میں کورونا کا ٹیسٹ اور نتیجہ فراہم کرنیوالی جاپانی کٹ تیار

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی نے صرف 25 منٹ میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرنے اور اس کا نتیجہ فراہم کرنے والی ٹیکنالوجی کٹ تیار کرلی۔اس ٹیکنالوجی کو فوری طور پر پاکستان منتقل کرنے کے لیے پاک جاپان بزنس کونسل نے جاپانی کمپنی کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کردیے ہیں جس کے تحت 10 ہزار ٹیسٹنگ کٹ ابتدائی طور پر پاکستان منتقل کی جائیں گی۔پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی تک کورونا ٹیسٹ کے نتائج کے لیے 24 سے 72 گھنٹے تک انتظار کیا جاتا ہے لیکن نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے اب 25 منٹ میں کورونا وائرس کا نتیجہ حاصل کیا جاسکے گا جب کہ اس کا ٹیسٹ کرنا بھی انتہائی آسان ہوگیا ہے۔رانا عابد حسین نے بتایا کہ وہ پاکستان میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر یہ ٹیسٹنگ کٹ پاکستان میں متعارف کرائیں گے تاکہ غریب اور نادار افراد کے لیے اس ٹیسٹنگ کٹ کو استعمال کیا جائے۔رانا عابد حسین کے مطابق نئی ٹیکنالوجی جاپانی اور یورپی اسٹینڈرڈ کے معیار پر پوری اترتی ہے اور یہ ٹیکنالوجی کٹ پرانے اور نئے کورونا وائرس دونوں کو شناخت کرکے بہترین نتائج فراہم کرتی ہے جس کے نتائج 98 فیصد تک درست ثابت ہوتے ہیں۔

جاپانی کٹ

مزید :

صفحہ آخر -