پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کا وزیراعظم اوروزیراعلیٰ سے مستعفی ہونے کامطالبہ

پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کا وزیراعظم اوروزیراعلیٰ سے مستعفی ہونے کامطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا نے کرپشن کے مسلسل واقعات سامنے آنے پر وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلی محمودخان سے مستعفی ہونے کامطالبہ کردیا ہے،سابق ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے کمیشن کی بنا ء مشیر اطلاعات اجمل وزیر کو ہٹا دیا ہے،اجمل وزیر کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے،اجمل وزیر وزیراعظم اور وزیراعلی کے ویژن کے مطابق کام کرتے تھے۔پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخواکے صدرانجینئر ہمایوں خان اورجنرل سیکرٹری فیصل کریم کنڈی نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے کمیشن کی بناء مشیر اطلاعات اجمل وزیر کو ہٹا دیا ہے،اجمل وزیر کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے۔فیصل کریم کنڈی کاکہنا تھا کہ اجمل وزیر وزیراعظم اور وزیراعلی کے ویژن کے مطابق کام کرتے تھے وزیراعظم عمران خان کو چاہیے کہ وہ استعفیٰ دے۔ کوئی بھی ایسا سکینڈل نہیں جس میں پی ٹی آئی ملوث نہ ہو۔ نیب سو رہی ہے اگر وہ جاگ جائے تو احتساب اس وقت حقیقی ہو گا۔ فیصل کریم کنڈی کاکہنا تھا کہ غیر ملکی فارن فنڈنگ کیس ابھی حل طلب ہے۔ایکسپریس وے کی تعمیر میں بھی کرپشن ہوئی ہے۔پی ٹی آئی کی کرپشن کا سلسلہ اب نہیں تھمنے والا۔پیپلزپارٹی کے صوبائی صدرہمایون خان کاکہنا تھا کہ سات سال سے صوبہ خیبرپختونخوامیں کرپش بازار گرم ہے، عوامی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے،حکمران جیب بھرنے میں مصروف ہیں،ہمایون خان کاکہنا تھا کہ مشیراطلاعات کی آڈیوسے کرپشن بے نقاب ہوچکی ہے۔حکومت کرپشن کے الزام میں وزرا ء کو نکال دیتی ہے،مگر ڈرائی کلین میں ڈھلنے کے بعد واپس صاف ہو جاتے ہیں۔عمران خان اور کابینہ کے لوگ چینی سکینڈل میں ملوث ہیں، جہانگیر ترین کو نہ صرف بچایا گیا بلکہ سرکاری پروٹوکول کے ساتھ باہر بھیجا گیا ہے، راتوں رات پیٹرول مافیا کو اربوں روپے سے نوازا گیا ہے، بی آر ٹی منصوبہ،مالم جبہ،بلین ٹری ثونامی،پشاور کی ترقی کے لیے مختص 6 ارب روپے اور 22 ہزار طلبا کے وطائف کے سکینڈل کی تحقیقات کہاں تک پہنچی ہے؟ عمران خان کرپشن کا ساتھ دینے والا ہے۔پی آئی اے کو بدنام کیا گیا ہے شاہد پی آئی اے کو اونے پونے داموں بیچا جارہا ہے
مطالبہ

مزید :

صفحہ آخر -