پی آئی اے طیارہ حادثے میں جاں بحق مسافروں کے لواحقین کو سامان کی واپسی شروع

  پی آئی اے طیارہ حادثے میں جاں بحق مسافروں کے لواحقین کو سامان کی واپسی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی این پی)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے)نے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کے لواحقین کو سامان کی واپسی شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے طیارہ حادثہ میں مسافروں کے سامان کی واپسی کا آغاز کردیا گیا ہے، سامان کی واپسی کے لئے بین القوامی انشورنس ٹیم کی سرپرستی میں شناخت کا عمل جاری ہے جس کے تحت پی ائی اے نے جاں بحق مسافروں کی قیمتی اشیا اور دیگر سامان لواحقین کے حوالے کررہی ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق سامان کی شناخت کا عمل 3دن جاری رہے گا جس کے بعد سامان ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔ پی آئی اے کے سینئر افسران 11سے 13جولائی تک ٹریننگ سینٹر میں موجود ہوں گے، سامان کی حوالگی بین القوامی مروجہ اصولوں کے مطابق کی جارہی ہے۔ پہلے دن 65 فیملیز نے دورہ کیا جس میں 115افراد شامل تھے، سامان لواحقین کو اصل شناختی کارڈ اور ضروری کاروائی مکمل کر کے حوالے کیا جائے گا۔یاد رہے کہ 22 مئی جمع الوداع کو لاہور سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا طیارہ ایئرپورٹ کے قریب واقع ماڈل کالونی جناح گارڈن کی رہائشی آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 97مسافر ہلاک جبکہ 2مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔ حادثے میں مقامی لوگوں کی ہلاکتیں بھی ہوئیں جبکہ پانچ گھر مکمل تباہ ہوگئے تھے۔
واپسی شروع

مزید :

صفحہ آخر -