سندھ حکومت پر تنقید کرنیوالوں کی اصلیت سامنے آگئی،سینیٹر روبینہ خالد

سندھ حکومت پر تنقید کرنیوالوں کی اصلیت سامنے آگئی،سینیٹر روبینہ خالد

  

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی سیکرٹری اطلاعات کے پی سینیٹر روبینہ خالد نے خیبر پتخونخواہ کے مشیر اطلاعات اجمل بلوچ کی مبینہ ویڈیو کے ردعمل میں کہا ہے کہ دن رات سندھ حکومت پر تنقید کرنے والوں کی اصلیت قوم کے سامنے آگئی ہے،ان نااہل لوگوں کی حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں،موجودہ حکومت کی نااہلی اور نالایقی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے،اجمل وزیر کا استعفی سے لگتا ہے طوطوں کی اڑان شروع ہو چکی،اجمل وزیر جھوٹ بول بول کر نڈھال ہو چکے تھے، سونامی اور تبدیلی نے خیبر پختون خواہ کو تباہ کردیا ہے،پھولوں کا شہر پشاور کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے،وزرا اپنی کارکردگی بتانے کی بجائے الزام تراشی کرتے ہیں۔

سینیٹر روبینہ خالد

مزید :

صفحہ آخر -