کراچی، سپیکر سندھ اسمبلی کا چوکیدار گولی لگنے سے جاں بحق

کراچی، سپیکر سندھ اسمبلی کا چوکیدار گولی لگنے سے جاں بحق

  

کراچی(این این آئی) ڈیفنس میں آغا سراج درانی کا چوکیدار گھر کے باہر اپنی ہی ایس ایم جی کی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق ڈیفنس فیز 5 خیابان تنظیم میں سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے چوکیدار نے ایس ایم جی سے اپنے سینے پر گولی مار کر خودکشی کی۔متوفی چوکیدار آغا سراج درانی کے گھر کے باہر بنی چوکی پر تعینات تھاجبکہ گھر کے ملازموں نے پولیس کو بتایا کہ متوفی نے اس سے قبل کسی بھی قسم کی پریشانی یا ذہنی دباؤ کا ذکر نہیں کیا، متوفی چوکیدار آغا سراج درانی کے گھر پر بچپن سے ملازم تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ اپنی ہی بندوق کے اتفاقیہ گولی چلنے کا بھی ہوسکتا ہے تاہم اس حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔

چوکیدار اجاں بحق

مزید :

صفحہ آخر -