فواد چودھری کا فیصل آبادی میں 200ایکڑ پر مشتمل ہیلتھ سٹی بنانے کا اعلان

فواد چودھری کا فیصل آبادی میں 200ایکڑ پر مشتمل ہیلتھ سٹی بنانے کا اعلان

  

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ فیصل آبادمیں 200ایکڑ پر ہیلتھ سٹی بنانے جارہے ہیں، لاہور،کراچی، اسلام آباد میں سائنس وٹیکنالوجی سپیشل اکنامک زون بنائیں گے، ان زونز میں ٹیکنالوجی انڈسٹری، بزنس کو خصوصی مراعات حاصل ہوں گی، 10سال میں پاکستان کو ٹیکنالوجی سپرپاور بنانا اصل منزل ہے۔ میڈان پاکستان سینیٹائزر اور ماسک سے اپنی ضرورت بھی پوری ہو رہی ہے اور کروڑوں کی ایکسپورٹ بھی کررہے ہیں، ملک میں سینی ٹائزر اور ماسک مل ہی نہیں رہے ہوتے یا پھربلیک ہوتے، اپنی ضرورت بھی پوری ہو رہی ہے کروڑوں کی ایکسپورٹ بھی کررہے ہیں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ امریکہ،چین،روس،کوریا، جاپان، یورپی یونین کی ملٹی نیشنل کمپنیاں پاکستان سے ہاتھ ملائیں، ملک میں ٹیکنالوجی بزنس کیلئے سازگار ماحول اور ریلکس ٹیکس اسٹرکچردیں گے، ہمارے دروازے کھلے ہیں، دنیا کی آبادی کا 66فیصد 4گھنٹے کی فلائٹس کے فاصلے پر رہتا ہے۔

ہیلتھ سٹی

مزید :

صفحہ آخر -