کورونا کی وبا کا پھیلاؤ روکنا ہم سب کے اجتماعی اختیار میں ہے، اسد عمر

کورونا کی وبا کا پھیلاؤ روکنا ہم سب کے اجتماعی اختیار میں ہے، اسد عمر

  

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بند ی اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اسد عمر نے کہا ہے کہ کرونا کی وبا کا پھیلا روکنا ہم سب کے اجتماعی اختیار میں ہے، ہم حفاظتی تدابیر پر عمل کریں گے تو صحت کی حفاظت بھی ہو گی اور روزگار بھی چلتا رہے گا۔ٹویٹر پر اپنے بیان میں 20 جون کو پاکستان بھر میں کرونا کے 2969 مریض آکسیجن پر اور 546 وینٹی لیٹر پر تھے، الحمد اللہ یہ تعداد کم ہو کر آکسیجن پر 1762 اور وینٹی لیٹر پر 394 تھی یعنی 28 فیصد کمی ہو ئی۔انہوں نے کہا کہ سمارٹ لاک ڈان اور ایس او پی کی انتظامی کاروائی کا اور سب سے اہم عوام کے بہتر طرز عمل کی کامیابی نمایاں ہے ورنہ جو امریکہ، برازیل اور بھارت جیسے ممالک میں ہو رہا ہے خدانخواستہ ہمارے یہاں بھی ہو سکتا ہے۔

اسد عمر

مزید :

صفحہ آخر -