عید الاضحی کی آمد کے ساتھ ہی سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

  عید الاضحی کی آمد کے ساتھ ہی سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

  

لاہور (آن لائن) عیدالاضحی کی جیسے جیسے آمد قریب آرہی ہے۔ ویسے ویسے شہر کی مارکیٹوں اور بازاروں میں مختلف سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان بدستور جاری ہے۔ اس سلسلے میں ہفتے کے روز شہر کے بازاروں میں واقع سبزی کی دکانوں میں مختلف سبزیوں کی قیمت میں دس سے 15 فیصد مزید اضافہ کردیا گیا جس کے نتیجے میں ٹماٹر 120 روپے کلو، بھنڈی 120 روپے کلو، گھیا 100 روپے کلو، لیموں 100 روپے کلو، ادرک 400 روپے کلو، پیاز 80 روپے کلو کی شرح سے فروخت ہوتے جبکہ دکانداروں نے مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے سبزیوں کے مقرر کردہ نرخ ہوا میں اڑا دئیے ہیں اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اپنے ٹھنڈے کمروں میں ہی موجود رہے۔

سبزیوں

مزید :

صفحہ آخر -