ڈھاکہ،کورونا منفی کے جعلی سرٹیفکیٹس دینے پر ہسپتال بند،متعدد افراد گرفتار

  ڈھاکہ،کورونا منفی کے جعلی سرٹیفکیٹس دینے پر ہسپتال بند،متعدد افراد گرفتار

  

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلا دیش میں کورونا وائرس کے جعلی سرٹیفکیٹس جاری کرنے پر اسپتال کو بند کرکے اس کے مالک سمیت متعدد ہیلتھ ورکرز کو گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے ڈھاکا میں کورونا وائرس منفی کے ہزاروں جعلی سرٹیفکیٹس جاری کرنے پر متعدد ہیلتھ ورکرز کو گرفتار کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ریپیڈ ایکشن بٹالین نے ڈھاکا کے ریجنٹ اسپتال پر چھاپہ مارا جس میں یہ اسکینڈل سامنے آیا اور یہ اسپتال ان نجی اسپتالوں میں شامل ہے جنہیں حکومت نے کورونا کے مریضوں کے علاج کے لیے منتخب کیا تھا۔ترجمان اینٹی کرائم یونٹ کا کہنا تھا کہ اسپتال نے ٹیسٹنگ کے لیے 10 ہزار سے زائد نمونے اکٹھا کیے لیکن صرف 4200 ٹیسٹ کیے جب کہ اسپتال نے تمام نمونوں کی رپورٹس جاری کردیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ ریجنٹ اسپتال نے اپنے کمپیوٹر لیب میں کورونا وائرس کی جعلی رپورٹیں تیار کیں۔ترجمان کے مطابق اسپتال کی رجسٹریشن 2014 میں ختم ہوگئی تھی جس کے بعد اسپتال کو غیر قانونی طور پر چلایا جارہا تھا جب کہ اسپتال میں کورونا کے ٹیسٹ کی کم از کم فیس 45 ڈالر لی جارہی تھی، اس کے علاوہ کورونا کے مریضوں کے علاج کے لیے بھی بھاری رقم وصول کی جارہی تھی۔

کورونا ٹیسٹ

مزید :

صفحہ آخر -