خیبرپختونخوا حکومت کا پی ٹی ایم کیخلاف چیک پوسٹ حملہ کیس واپس لینے کی درخواست

خیبرپختونخوا حکومت کا پی ٹی ایم کیخلاف چیک پوسٹ حملہ کیس واپس لینے کی ...

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنماؤں کے خلاف دائر کیس واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔کے پی حکومت نے کیس واپس لینے کے لیے عدالت میں درخواست جمع کرا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت موجودہ صورتحال کے تناظر میں کیس واپس لینا چاہتی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے فیصلہ قومی مفاد کے تحت کیا ہے۔دوسری جانب پی ٹی ایم رہنماؤں کے وکیل عبدالطیف آفریدی ایڈوکیٹ نے حکومت کی جانب سے درخواست دائر کرنے کی تصدیق کی اور کہا کہ استغاثہ کی درخواست جمع ہونے کے بعد کیس خودبخود ختم ہوجاتا ہے۔خیال رہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں خڑ کمر چیک پوسٹ پر حملے کا واقعہ 26 فروری 2019 کو پیش آیا تھا۔خڑ کمر واقعے میں 13 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے تھے جبکہ زخمیوں میں 5 سیکیورٹی اہلکار بھی شامل تھے۔ سی ٹی ڈی نے پی ٹی ایم رہنما محسن داوڑ اور علی وزیر سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔پی ٹی ایم رہنماؤں کے خلاف کیس بنوں کے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں زیر سماعت ہے جہاں اب کیس کی سماعت 16 جولائی کو ہوگی۔

درخواست

مزید :

صفحہ آخر -