ولی بابر قتل کیس، تفتیشی افسر کو 15جولائی تک چالان جمع کرانے کی مہلت

  ولی بابر قتل کیس، تفتیشی افسر کو 15جولائی تک چالان جمع کرانے کی مہلت

  

کراچی (این این آئی)انسداد دہشت گردی عدالت منتظم جج کی عدالت میں صحافی ولی بابر کے قتل کیس میں گرفتار ملزم ذشان عرف شانی کے کیس کی سماعت عدالت نے تفتیشی افسر کو 15 جولائی تک چالان جمع کرانے کی مہلت دے دی۔انسداد دہشت گردی عدالت منتظم جج کی عدالت میں صحافی ولی بابر کے قتل کیس میں گرفتار ملزم ذشان عرف شانی کے کیس کی سماعت ہوئی تفتیشی افسر نے کیس کا چالان جمع کرانے کے لئے مہلت طلب کرلی عدالت نے تفتیشی افسر کو 15 جولائی تک چالان جمع کرانے کی مہلت دے دی دوسری جانب ملزم کو ولی خان بابر کے قتل کیس میں گرفتار کرنے کے حوالے سے تاحال کوئی درخواست دائر نہیں کی جاسکی ملزم ذشان عرف شانی غیر قانونی اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں گرفتار ہے ملزم کو حساس اداروں نے ملزم کو گلشن معمار سے گرفتار کیا تھا ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا تھا ملزم کو ولی بابر قتل کیس میں سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔

ولی بابر قتل کیس

مزید :

صفحہ آخر -