پرویز الٰہی کا آیا صوفیہ میوزیم کو دوبارہ مسجد کا درجہ بحال کرنے پر ترک صدر کو خراج تحسین
لاہور(آئی این پی) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے ترک صدر رجب طیب اردگان کو آیا صوفیہ میوزیم کو دوبارہ مسجد کا درجہ بحال کرنے پر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترک صدر کے اس جراتمندانہ فیصلے سے نہ صرف خلافت عثمانیہ کے دور کی یاد تازہ ہو گئی ہے بلکہ تمام امت مسلمہ میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، اپنے ایک بیان میں چودھری پرویزالہی نے کہا کہ 15ویں صدی کی عظیم یادگار مسجد کو دوبارہ بحال کرنا رجب طیب اردگان کا جراتمندانہ فیصلہ ہے، اس فیصلے سے نہ صرف ترک عوام بلکہ تمام امت مسلمہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رجب طیب اردگان کے اس فیصلے سے خلافت عثمانیہ کے دور کی یاد تازہ ہو گئی ہے۔ چودھری پرویزالہی نے کہا کہ آیا صوفیہ مسجد دنیا بھر کے مسلمانوں کا ثقافتی ورثہ ہے، 1453 میں حضرت سلطان محمد فاتح رحمتہ اللہ علیہ کے دور میں قائم کردہ اس مسجد کو 1935 میں میوزیم بنا دیا گیا تھا۔
خراج تحسین