چارٹر آف کرپشن والوں کو عوام سے کوئی غرض نہیں،سینیٹر فیصل جاوید

  چارٹر آف کرپشن والوں کو عوام سے کوئی غرض نہیں،سینیٹر فیصل جاوید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی)سینیٹر فیصل جاوید نے زرداری،بلاول اور مولانا فضل الرحمان ملاقات کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جب جب ملتے ہیں تب تب ہمیں فائدہ ہوتا ہے۔ چارٹر آف کرپشن والوں کو عوام سے کوئی غرض نہیں، یہ صرف پرانے کرپٹ نظام کو بچانا چاہتے ہیں۔ سینٹر فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان اپنی ذات کے لیے نہیں قوم کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔ چارٹر آف کرپشن والے پہلے بھی کوشش کر چکے ہیں لیکن ناکام رہے،قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اس لئے کہ وہ غریبوں کا مستقبل سنوارنے کیلئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم جان چکی ہے کہ وزیراعظم کا دل غریبوں کیساتھ دھڑکتا ہے، عمران خان نے کہا تھا کہ جب وہ کرپٹ لوگوں پر ہاتھ ڈالیں گے تو یہ لوگ شور کریں گے۔سینٹر فیصل جاوید نے کہا کہ سامنے دکھائی دے رہا ہے کہ یہ سارے بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں، عوامی فورم بھی کئی بار آزما چکے ہیں مگر عوام ان سے دور نکل گئے ہیں کیونکہ انہوں نے اقتدار میں آ کے خود کو امیر کیا اور عوام کو غریب کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر آج بھی عمران خان سمجھوتہ کرلیں یہ شورکرنابندکر دیں گے۔
فیصل جاوید

مزید :

صفحہ آخر -