وزارت منصوبہ بندی نے ملک میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 116ارب جاری کردیئے

  وزارت منصوبہ بندی نے ملک میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 116ارب جاری کردیئے

  

اسلام آباد (آئی این پی)سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات مطہر نیاز رانا نے ترقیاتی منصوبوں کے لئے رواں مالی سال میں پہلی سہ ماہی کے لیے116ارب روپے جاری کرنے کے احکامات صادر کر دئیے ہیں۔ مختلف وزارتوں کے جاری منصوبوں کے لئے یہ رقم پہلی سہ ماہی کے لئے مختص مجموعی ترقیاتی بجٹ کا 20فیصد ہے۔ ہفتہ کو وزارت منصوبہ بندی وترقی کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات مطہر نیاز رانا نے رواں مالی سال میں پہلی سہ ماہی کے لیے116ارب روپے جاری کرنے کے احکامات صادر کر دئیے۔ سیکریٹری وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے مختلف وزارتوں کے جاری منصوبوں کے لئے یہ رقم پہلی سہ ماہی کے لئے مختص مجموعی ترقیاتی بجٹ کا 20فیصد ہے۔

فنڈز جاری

مزید :

صفحہ آخر -