ڈی ایچ اے لاہور کے سینئر ترین رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کرنل(ر) سیف اللہ انتقال کر گئے

  ڈی ایچ اے لاہور کے سینئر ترین رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کرنل(ر) سیف اللہ انتقال کر ...

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) ڈی ایچ اے لاہور کے سینئر ترین رئیل اسٹیٹ ایجنٹ، سینئر ممبر الیکشن کمیشن ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کرنل(ر) سیف اللہ لاہور کینٹ میں سپردِخاک، خالد مسجد کیولری گراؤنڈ میں نمازِ جنازہ ادا کی گئی، سینکڑوں افراد کی شرکت۔ ڈی ایچ اے کے سینئر رئیل اسٹیٹ ایجنٹس میجر وسیم انور چودھری،میجر علی محمد ملک، راشد خان، یوسف چوہان، میجر(ر) رفیق حسرت، کرنل محمد صدیق، نواز غنی، حاجی زاہد حسین، مقرب وڑائچ، ڈاکٹر خالد چودھری، میاں طلعت احمد ابوبکر بھٹی، میاں شاہد محمود، شاہد اقبال، میاں نواز حسن، اختر عباسی کا کرنل سیف اللہ کی تاریخ ساز خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین اور ان کے صاحبزادے ولید سیف اللہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -