نشتر،گلبرگ اور اقبال زون میں 52آوار ہ کتوں کو ٹھکانے لگا دیا گیا

نشتر،گلبرگ اور اقبال زون میں 52آوار ہ کتوں کو ٹھکانے لگا دیا گیا

  

لاہور(سٹی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ لاہور نے گزشتہ روز کی آوارہ کتوں کی تلفی کی رپورٹ جاری کر دی، ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ نشتر، گلبرگ اور اقبال زون نے رپورٹ جاری کی، نشتر اور گلبرگ زون میں 25، اقبال زون میں 27 آوارہ کتوں کو تلف کر دیا گیا. ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے کہا کہ آوارہ کتوں کو گلبرگ سی تھری، گلبرگ ریلوے لائن، کوٹ لکھپت، چھوٹی پھاٹک، آئل فیکٹری، کوٹ لکھپت اسٹیشن، پیکو روڈ، او پی ایف سوسائٹی، محافظ ٹاؤن اور واپڈا ٹاؤن کے علاقے میں مارا گیا. مجموعی طور پر 52 کتوں کو تلف کیا گیا ہے. انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور آوارہ کتوں کو تلف کر رہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -