کورونا نے دیہاڑی دار طبقات کو معاشی بحران میں مبتلا کر دیا،ذکر اللہ مجاہد

کورونا نے دیہاڑی دار طبقات کو معاشی بحران میں مبتلا کر دیا،ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وباء کی وجہ سے پیدا ہونیوالی صورتحال کے بعد مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ شدید معاشی بحران کا شکار ہوگیا ہے اور دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان حال ہے۔بدقسمتی سے حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مہنگائی کے ذریعہ زندہ درگور کررہی ہے۔ لوگوں کے پاس روٹی کھانے کے وسائل نہیں وزیر اعظم عمران خان نئے شہر بنانے کی باتیں کررہے ہیں جو سمجھ سے بالاتر ہیں۔ آٹا، چینی، دالیں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا نے عوام کے چودہ طبق روشن کردیئے ہیں ان ٰخیالات کا اظہار انہوں نے مین عزیز روڈ نزد نیلا سکول مصری شاہ میں ''الخدمت سستا تندور'' کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ افتتاح کے موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم، صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد، محمد عباس، ارشد جاوید، حکیم محمد وقاص، حافظ عمران، احسن طفر و دیگر قائدین موجود تھے۔

ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے مزید کہاکہ جماعت اسلامی بنا اقتدار کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے شہر بھر میں الخدمت سستے تندور لگا کر خدمت کاکام کررہی ہے۔