جے آئی ٹی نان ایشو،کورونا سمیت دیگر مسائل سے وجہ ہٹانا اصل ہدف:وزیر اعلیٰ سندھ

  جے آئی ٹی نان ایشو،کورونا سمیت دیگر مسائل سے وجہ ہٹانا اصل ہدف:وزیر اعلیٰ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی نان ایشو، یہ شوشاکورونا اور دیگر حقیقی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے چھوڑا گیا۔کراچی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سیّد حسن مرتضیٰ نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال، کورونا، معیشت، آٹے اور چینی کے بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں پیپلز پارٹی کی رکن پنجاب اسمبلی شازیہ عابد بھی شریک تھیں۔وزیراعلیٰ سندھ کا اس موقع پر کہنا تھا جے آئی ٹی کی حیثیت ایک انویسٹی گیشن سے زیادہ نہیں، جے آئی ٹی میں کسی کا تذ کرہ آنے سے کوئی شخص مجرم نہیں بن جاتا جب تک عدالت اسے سزا نہ دے۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا وفاقی حکومت کی غلط پالیسی کی وجہ سے گندم کا بحران آنے کا خدشہ ہے، ذخیرہ اندوزوں کے بجائے سرکاری گوداموں سے گندم مارکیٹ میں لانا سمجھ سے بالاتر ہے۔ سرکاری ذخا ئر ختم ہو گئے تو ذخیرہ اندوز آٹا بے تحاشا مہنگا کر کے منہ مانگے دام وصول کریں گے۔انہوں نے کہا یہ پہلی حکومت ہے جس کے دور میں فیڈر ل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) وصولیاں گزشتہ سال سے کم ہوئیں،اس بار تو انہوں نے سارا ملبہ کورونا پر ڈال دیا مگر گزشتہ برس کیوں ہد ف پورا نہیں ہوا۔ سندھ کی بڑے ہسپتالوں میں پورے ملک کے لوگ علاج کروانے آتے ہیں،ملاقات میں حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا پنجاب میں تو حکومت نام کی کوئی چیز نہیں،کورونا کے اعداد و شمار پر بھی لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے،ٹیسٹ کم کر کے کہا جا رہا ہے کورونا کا پھیلاؤ کم ہو گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ

مزید :

صفحہ آخر -