وزیر اعظم قوم سے کیا ہر وعدہ پورا کریں گے،ثانیہ کامران

وزیر اعظم قوم سے کیا ہر وعدہ پورا کریں گے،ثانیہ کامران

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی ثانیہ کامران نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان قوم سے کیا ہوا ہر وعدہ پورا کریں گے اور یہ منافق اور شعبدہ باز سیاستدان خود ہی سیاسی موت مر جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرنا چاند پر تھوکنے کے مترادف ہے، اپوزیشن کا فسادی اور بربادی ٹولہ اپنی سیاسی دکانداری بچانے کے لئے بلاوجہ زہر اگلتا رہتا ہے، ان چلے ہوئے کارتوسوں کو عوام نے 2018 ء کے الیکشن میں بُری طرح مسترد کردیا تھااور آئندہ انتخابات میں بھی عبرت ناک شکست ہوگی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -