دالبندین،کاراور ٹرک کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق، 9زخمی

  دالبندین،کاراور ٹرک کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق، 9زخمی

  

دالبندین (آئی این پی) پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ لاگاپ کے مقام پر گاڑی ا ور ٹرک کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 9زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دالبندین کے قریب لاگاپ کے مقام پر کار اور ٹرک میں تصادم سے کار ڈرائیور جاں بحق جبکہ دیگر 9 افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو دالبندین پرنس فہد ہسپتال پہنچایا دی گئی جبکہ تشویشناک زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا حادثہ کی مزید تحقیقات مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

تصادم

مزید :

صفحہ آخر -