اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے احساس کفالت سنٹر کا دورہ کیا
لاہور(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے احساس کفالت سنٹر رائیونڈ سٹی کا دورہ کیا. انہوں نے کہا کہ سنٹر میں 03 مشینیں فعال تھیں اور مستحقین کو رقم کی ادائیگی کی جا رہی تھی. کیش کاؤنٹرز پر تعینات ملازمین ڈیوٹی پر مامور تھے اور ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جا رہا تھا. انہوں نے مستحقین سے بھی صورت حال کے بارے میں دریافت کیا. انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر سنٹر میں انتظامات تسلی بخش تھے. ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا گیا ہے.