چیچہ وطنی، گھریلو جھگڑے پر ماں نے 3 بچیوں سمیت زہر نگل لیا، 2جاں بحق

چیچہ وطنی، گھریلو جھگڑے پر ماں نے 3 بچیوں سمیت زہر نگل لیا، 2جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چیچہ وطنی(نامہ نگار،نمائندہ خصوصی)خاتون نے گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر اپنی تین بچیوں اور خود زہریلی دوا پی لی جس سے دو بچیاں جاں بحق جبکہ ماں اور ایک بچی کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈی ایچ کیو ساہیوال ریفر کر دیا گیا۔ نواحی گاؤں 38/12-L کے رہائشی حق نواز کی بیوی ثناء نے گھریلو تنازعات سے تنگ آ کر خود اور اپنی تین بیٹیوں کو زہریلی دوا پلا دی جس سے 7 سالہ نورین اور 5 سالہ سحرش جاں بحق ہو گئیں جبکہ ثناء اور سویرا کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی پہنچایا گیا لیکن تشویشناک حالت کے پیش نظر انہیں ڈی ایچ کیو ساہیوال ریفر کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یوسف والا کی رہائشی چونتیس سالہ ثنا کی شادی حق نواز سے ہوئی تھی، اور ان کی تین بیٹیاں تھیں، گھر میں لڑائی جھگڑے معمول کی بات تھی، وقوعہ کے بعد حق نواز اور اس کے والدین گھر سے غائب ہیں، مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔
خودکشی

مزید :

صفحہ آخر -