ہربنس پورہ میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن، 4ارب کی 25کنال اراضی واگزار
لاہور(اپنے نمائندے سے)ضلعی انتظامیہ اور اینٹی کرپشن لاہور ریجن کی مشترکہ کارروائی، چار سو کروڑ روپے مالیت کی 25 کنال سرکاری اراضی واہ گزار کروا لی گئی، ہربنس پورہ میں دہشت کی علامت سمجھے جانے والے علاقے چنڈیاں میں 20 سال بعد تاریخی آپریشن کیا گیا۔ اسٹنٹ کمشنر شالیمار مہندی معلوف اور ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے کاشف جلیل نے آپریشن کو سپر وائز کیا مین ہربنس پورہ روڈ نزد پپسی فیکٹری الطاف کالونی اسماعیل ٹاؤن میں چار پلاٹوں کی چار دیواری کو مسمار کردیا گیا اور چار کمرشل دکانوں کو بھی مسمار کیا گیا مزاحمت کے نتیجے میں اسٹنٹ کمشنر شالیمار نے لینڈ مافیا کو گرفتار کر لیا۔ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس نے لینڈ مافیا کے خلاف بلاامیتاز کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کردی