عید سے قبل مہنگائی کی لہر کے خلافقرارداد اسمبلی میں جمع

عید سے قبل مہنگائی کی لہر کے خلافقرارداد اسمبلی میں جمع

  

لاہور(لیڈی رپورٹر،نمائندہ خصوصی) عیدالاضحی کے قریب آتے ہی سبزی اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن اسوہ آفتاب کی جانب سے جمع کرائی گئی۔عیدالاضحی کے قریب آتے ہی سبزی اور پھلوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔جس کے نتیجے میں ٹماٹر 140 روپے فی کلوہو گیا

، پیاز 70 روپے فی کلو، ہرا دھنیا 250 روپے فی کلو، سبز مرچ 150 روپے فی کلو اور ادرک کی قیمت 300 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔سبزی فروشوں نے مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے مقرر کردہ نرخ ہوا میں اڑا دیئے ہیں۔جبکہ شہر میں تعینات کیے گئے درجنوں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ٹھنڈے کمروں میں آرام کرتے رہے۔منافع خور دونوں ہاتھوں سے سادہ لوح شہریوں کو لوٹ رہے ہیں۔حکومت نے عام آدمی کو منافع خوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیا جائے۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کواپنی ڈیوٹی ایمانداری سے سرانجام دینے کا پابند کیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -