گندے پانی سے اگائی جانے والی سبزیوں کو تلف کر دیا گیا

  گندے پانی سے اگائی جانے والی سبزیوں کو تلف کر دیا گیا

  

لاہور(سٹی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے گندے پانی سے سبزیاں اگانے پر کارروائی کی، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم کے مطابق ہڈیارہ ڈرین پر سیوریج کے پانی سے سبزیوں کی کاشت جاری تھی.گندے پانی سے اگائے جانے والی سبزیوں کو موقع پر تلف کروا دیا گیا،کارروائی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی، محکمہ انہار اور پولیس ڈیپارٹمنٹ نے شرکت کی 10 غیر قانونی طور پر قائم ٹیوب ویلز کو مسمار کر دیا گیا۔

.ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر کاروائی کی گئی ہے.

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -