مہنگی چینی کی فروخت پر 21دکاندار گرفتار، 47ہزار روپے جرمانہ

مہنگی چینی کی فروخت پر 21دکاندار گرفتار، 47ہزار روپے جرمانہ

  

 لاہور(سٹی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ لاہور نے چینی کی مقرر کردہ قیمتوں کی خلاف ورزی پر گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کر دی ہیں. ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 286 انسپکشنز کی گئیں اور 46 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور 21 ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا 21 افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ 47 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا.ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ چینی کی مقرر کردہ قیمتوں پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ گلی محلوں کی سطح پر چھوٹے دکانداروں کو بھی چیک کیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -