آن لائن نظریاتی سمر سکول میں طلبہ کو فائن آرٹس کی تربیت دی گئی

آن لائن نظریاتی سمر سکول میں طلبہ کو فائن آرٹس کی تربیت دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (لیڈی رپورٹر) نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام جاری اپنی نوعیت کے منفرد پروگرام نظریاتی سمر سکول کے 20 ویں سالانہ تعلیمی سیشن (آن لائن)کے23ویں روزفائن آرٹ کی ٹیچر تہمینہ جبار نے طلبا وطالبات کومختلف اشیاء بنانا سیکھائیں۔ انہوں نے طلبہ سے کہا کہ وہ اپنیگھروں میں پڑی بیکار اشیاء کو بھی اپنی محنت سے کارآمد بنا سکتے ہیں۔ اس کیلئے ضروری ہے کہ وقت ضائع نہ کریں اور اپنا ذہن تخلیقی کام میں لگائیں۔ علاوہ ازیں طلبہ کو پاک بحریہ کی لازوال خدمات اور قربانیوں سے آگاہ کرنے کیلئے ڈاکومنٹری فلم بھی دکھائی گئی۔

اس نظریاتی سمر سکول کا ماٹو ”پاکستان سے پیار کرو“ ہے۔