ترکی میں چرچ کی جگہ مسجد کی بحالی انتہائی خوش آئند ہے،علماء

ترکی میں چرچ کی جگہ مسجد کی بحالی انتہائی خوش آئند ہے،علماء

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرواشاعت مولانا عزیز الرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، مولانا علیم الدین شاکر،پیرر ضوان نفیس، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا حافظ محمداشرف گجر، مولانا خالد محمود، مولانا عبدالعزیز، قاری ظہورالحق نے کہا ہے کہ 85سال کے بعد ترکی کی اعلیٰ عدالت نے اتاترک مصطفیٰ کمال پاشا کا آیا صوفیا کو مسجد سے میوزیم بنانے کا فیصلہ غیرقانونی قرارددے کر آیا صوفیا کی عجائب گھر کی حیثیت ختم کرنے اور مسجد کی دوبارہ حیثیت بحال کرنا یہ اسلام اور اہل اسلام کی عظیم فتح اور کامیابی ہے اور ترکی عدالت کا مساجد سے اظہار محبت اور مساجد کی تکریم کی دلیل ہے۔ آیا صوفیہ میوزیم چرچ کودوبارہ مسجد میں تبدیل کر دینے کا فیصلہ یہ پوری امت کی ترجمانی ہے۔ طیب اردگان نے کفریہ طاقتوں کو جوتے کی نوک پر رکھ کر سلطان محمد فاتح کی یاد تازہ کر دی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -