پی ٹی آئی کی حکومت میں ذخیرہ اندوزوں کی دال نہیں گلے گی،نوشین حامد
لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد معراج نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاکہ ذخیرہ اندوز مافیا کے خلاف بھروقت اطلاع پر انصاف ٹائیگرفورس کے نوجوان مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کرکے اربوں روپے کی چینی،آٹا چاول سمیت دیگر اشیا ء کو برآمد کرانے میں اہم رول اداکیا، یہ منافع خوروں کو پیغام ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں ان کی دال نہیں گلے گی۔