تعمیراتی صنعت کے پیکیج پر من و عن عمل کیا جائے،احمد عزیز تارڑ

تعمیراتی صنعت کے پیکیج پر من و عن عمل کیا جائے،احمد عزیز تارڑ

  

لاہور (پ ر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے ہدایت کی ہے کہ شہریوں کی سہولت اور تعمیراتی صنعت کی حوصلہ افزائی کے لئے وزیر اعظم پاکستان کے خصوصی پیکیج پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے۔مختلف امور کی انجام دہی کے لئے ٹائم لائنز کی سختی سے پابندی کی جائے۔کسی بھی قسم کی تاخیر کی ذمہ داری متعلقہ ڈائریکٹر پر ہو گی۔ شہریوں کو ریلیف دینے کے لئے ڈائریکٹوریٹس کی باہمی کوآرڈی نیشن بہتر کی جائے۔وہ پیکیج پر عمل درآمد کے لئے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل فارقلیط میر‘ کنور اعجاز خلیق رزاقی‘ عثمان غنی‘چیف میٹروپولیٹن پلانر ندیم اختر زید ی اور چیف ٹاؤن پلانر طارق محمود سمیت تمام ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ڈائریکٹر جنرل نے ہدایت کی کہ درخواستوں کی جلد پراسسنگ ای خدمت مرکز کے ذریعے کی جائے۔

رہائشی / کمرشل/صنعتی /وئیر ہاؤس کے نقشہ جات کی منظوری صرف 30دن میں دی جائے۔عمارت کے تکمیلی سرٹیفیکیٹ کا اجراء صرف 30د ن میں کیا جائے۔پرائیویٹ رہائشی سکیم کی منظوری 60دن میں دینے کے انتظامات کئے جائیں۔زمین کے استعمال کی تبدیلی45دن میں دی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -