حکومت کو اپوزیشن کی سرگرمیوں سے کوئی خطرہ نہیں،ہمایوں اختر

حکومت کو اپوزیشن کی سرگرمیوں سے کوئی خطرہ نہیں،ہمایوں اختر

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی سیاست تنزلی کی اس نہج پر پہنچ گئی ہے کہ اب انہیں ایک دوسرے کا کندھا استعمال کرنا پڑ رہا ہے،حکومت کو اپوزیشن کی سر گرمیوں سے کوئی خطرہ نہیں کیونکہ اس وقت اپوزیشن جماعتیں خود اپنی حیثیت منانے کے جتن کر رہی ہیں،آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق حکومتی اقدامات کے نتیجے میں رواں مالی سال میں پاکستان کی معیشت میں بتدریج بہتری کا امکان ہے،تعمیراتی شعبے کیلئے مراعات سے بہت سے شعبے عروج حاصل کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنماؤں اور صنعتکاروں کے وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ہمایوں اختر خان نے کہا کہ ہر اے پی سی کا نتیجہ اپوزیشن جماعتوں میں فاصلے بڑھنے کی صورت میں نکلتا ہے اور پھر کئی کئی ماہ تک ایک دوسرے سے رابطہ تک نہیں کیا جاتا۔ اپوزیشن ضرور سیاسی سر گرمیاں کرے لیکن یہ ملک و قوم کے مفاد میں ہونی چاہئیں جس کا حکومت خیر مقدم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جن کی اپنی سیاست حالت نزاع میں ہو اس سے حکومت کو کیا خطرات لا حق ہو سکتے ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -