پی ٹی آئی صوبہ بھر میں نئے ہسپتال تعمیرکرے گی،ڈاکٹر محمود شریف
لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے سینئررہنما ڈاکٹر محمود شریف نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے پنجاب حکومت نے بہترین اقدامات کئے جس کو سراہا جا رہا ہے، پی ٹی آئی کی حکومت دن رات عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے،صحت کا نظام درست کیاجارہاہے 70 سالوں میں محکمہ صحت پنجاب نے میرٹ کی بنیاد پر اتنی نوکریاں ملیں جس کی پاکستان میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہاکہ(ن) لیگ کی حکومت نے محکمہ صحت کابیڑا غرق کیا، پی ٹی آئی کی حکومت میں محکمہ صحت میں بہتری آئی اور صوبے نئے ہسپتال تعمیر کئے جارہے ہیں جس سے لاکھوں مریضوں کو صحت کی سہولتیں میسر آئیں گی جس کا کریڈٹ وزیراعلیٰ عثمان بزدار اورصوبائی منسٹر ڈاکٹریاسمین راشد کو جاتا ہے۔