سردار عبدالقیوم کی کشمیریوں کیلئے قربانیاں لازوال ہیں،بابر محمود،محمد اعظم

  سردار عبدالقیوم کی کشمیریوں کیلئے قربانیاں لازوال ہیں،بابر محمود،محمد ...

  

لاہور(سٹی رپورٹر) انجمن تاجران ہال روڈ خدمت گروپ کے صدر بابرمحمود اور پیٹرن چیف محمد اعظم نے مجاہد اول کشمیر سردار عبدالقیوم خان کی مقبوضہ وادی جموں و کشمیر کی حق خودارادیت کیلئے دی جانے والی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارتی ظلم وبربریت کے خلاف نبرد آزما ہیں۔ ہزاروں مائیں، بہنیں، بزرگ، نوجوان آزادی کے خواب کی تکمیل میں اپنی جانیں قربان کرچکے ہیں۔

کشمیر کے حریت پسند جس جوانمردی او ر دلیری کے ساتھ بھارتی توپوں اور اسلحہ وبارود کا مقابلہ کررہے ہیں تاریخ انہیں کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -