عوام کو بحرانوں سے نکالنے کی چابی پیپلز پارٹی کے پاس ہے،اشرف بھٹی

عوام کو بحرانوں سے نکالنے کی چابی پیپلز پارٹی کے پاس ہے،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سر براہ اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی مولانا فضل الرحمن سے سیاسی صورت حال پر گفتگو اور تازہ ترین گفتگو کی فوٹو دیکھ کر پیپلز پارٹی مخالف لوگوں کے گھروں میں صف ماتم بچھ گئی ہو گی بالخصوص اس شخص کو تو ڈوب کر مرجانا چاہئے جس نے رمضان المبارک میں ہمارے قائد کے حوالے سے گھٹیا بات کی تھی،انہوں نے کہا کہ عوام کو بحرانوں سے نکالنے کی چابی آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے پاس ہے۔

پی ٹی آئی کی لوٹ مار کی تبدیلی قتدار کی حوس کی تبدیلی کو عوام نے اچھی طرح سے دیکھ لیا ہے اب بھی اگر عوام نے ہوش کے ناخن نہ لئے اور پی ٹی آئی کو رخصت نہ کیا تو پھر عوام دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو جائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -