وزیر اعظم کا منافع خوروں کے خلاف ایکشن حوصلہ افزاء ہے،ام البنین

وزیر اعظم کا منافع خوروں کے خلاف ایکشن حوصلہ افزاء ہے،ام البنین

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی ام البنین نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا منافع خوروں اور ذخیروں اندوزوں کے خلاف ایکشن خوش آئند ہے وزیراعظم عمران خان کا ذخیرہ اندوزمافیا کے خلاف ایکشن سے ان کی چیخیں نکلنا شروع ہوگئی ہیں۔

، کرپٹ مافیا کئی دہائیوں سے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالتا رہا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ ان ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -