سیاستدانوں نے ملکی وسائل کو ٹڈی دل کی طرح چٹ کر دیا،جواد احمد

سیاستدانوں نے ملکی وسائل کو ٹڈی دل کی طرح چٹ کر دیا،جواد احمد

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سمیت ماضی کی حکمران جماعتوں نے ملکی وسائل کو ٹڈی دل کی طرح چٹ کردیا آج حال یہ ہے کہ متوسط طبقہ غربت،افلاس اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے ہاتھوں خون کے آنسو رو رہا ہے،پیپلز پارٹی اور(ن) لیگ کے بیشتر منصوبے جو عوامی فلاح سے مبرا تھے اور تحریک انصاف نے ان پر کرپشن کا الزام لگایا انھیں اب عمران خان کی سربراہی میں مکمل کیا جارہا ہے، 15 ستمبر سے ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -