خواجہ آصف کا مذہب کے حوالے سے بیان دین سے منافی ہے،اشرفجلالی

خواجہ آصف کا مذہب کے حوالے سے بیان دین سے منافی ہے،اشرفجلالی

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی مولانا ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے مسلم لیگ (ن) کے خواجہ محمد آصف کی پارلیمنٹ میں تقریر کے ان الفاظ ”کسی مذہب کو کسی اور مذہب کے اوپر کوئی فوقیت حاصل نہیں ہے۔“ پر شرعی فتویٰ صادر کرتے ہوئے کہاکہ خواجہ آصف کا یہ بیان اسلامی تعلیمات کے سراسر منافی اور قرآنی آیات کے انکار پر مبنی ہے۔

اس کی یہ گفتگو بیک وقت اللہ تعالیٰ کی تکذیب، حضرت محمد مصطفی ؐ کی توہین، قرآن کے انکار اور مذہب اسلام کی گستاخی پر مشتمل ہے۔ ایسے کلمات دائرہ اسلام سے خارج کر دیتے ہیں۔ ایسا شخص نظریہ پاکستان کا غدار اور سخت سزا کا حقدار ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -